
کھیل کھیل میں دماغی معذور بچے کی پرورش
(مشق نمبر2)
خاندان کے افراد دماغی معذور بچوں کو ورزش کرواتے ہوئے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔
ورزش آہستہ آہستہ اور آرام سے کروائیں کیونکہ ہر ورزش کروانے میں وقت درکار ہوگا۔
ضروری ورزشیں دن میں کئی بار دہرائیں لیکن ہر ورزش کے مراحل ایک دفعہ ضرور کروائیں۔
یہ ورزشیں بچے سے کھیلتے ہوئے اور باتیں کرتے ہوئے انجام دیں۔
تصویر کے مطابق:
تصویر نمبر 1۔ جو دماغی معذور بچے اپنا سر نہیں اٹھا سکتے ان کے سر کو تصویر کے مطابق آہستہ آہستہ اٹھائیں۔
تصویر نمبر 2۔ جو بچے بیٹھنے کے دوران اپنا سر نہیں سنبھال سکتے ان کے کندھے پکڑ کر سر کو سیدھا کریں۔ یہ کھانا کھلانے کیلئے بہترین طریقہ ہے۔
تصویر نمبر 3۔ جو بچے اپنا بازو سیدھا نہیں کر سکتے ان کے بازو آرام سے سیدھے کریں۔ زور ہرگز مت لگائیں۔
تصویر نمبر 4۔ اگر دونوں بازوں ایک ساتھ سیدھے کرنے ممکن نہ ہوں تو باری باری بازو سیدھا کریں۔

Post Views: 15