
تقریب تقسیم معاون آلات برائےخصوصی افراد
تحریر: سلیم اختر

محکمہ سماجی بہبود پنجاب سے وابسطہ انجمن ب ہبودئ مریضاں رجسٹرڈ تلہ گنگ ایک معروف فلاحی ادارہ ھے۔ جس کے زیر انتظام ایک روزہ تقریب تقسیم معاون آلات برائے خصوصی افراد مورخہ 17 جون 2021 بمقام سٹی میرج ہال منعقد ھوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب ” آمین بیت المال پنجاب” ملک محمد اعظم تھے۔ تقریب میں ضلع بھر کے معروف مخیر حضرات اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تلہ گنگ میں خصوصی افراد کے لئے ایسی ہی تقریبات گزشتہ چھ، سات سال سے منعقد کی جا رہی ہیں۔ 2012 میں تحصیل کونسل آف سوشل ویلفیئر تلہ گنگ نے اس تقریب کا سلسلہ بطور ماڈل پروجیکٹ شروع کیا تھا ۔جس کو عوام میں بڑی پذیرائی ملی۔ تحصیل کونسل کے دو سابق صدور ندیم اختر ملک اور فیاض احمد گھاڑا اور ان کی جملہ ٹیم نے بھرپور منجھے ہوئے فلاح کار کا رول ادا کیا۔ اس طرح خدمت خلق کو چار چاند لگ گئے۔ تلہ گنگ کے مخیر حضرات نے اس نوبل اور عظیم خدمت کو اس قدر تقویت بخشی کہ یہ کام مسلسل ھوتا رہا۔ دسمبر 2017 سے انجمن ہبودئ مریضاں کے صدر شیخ عزیز احمد اور ان کی مجلس منتظمہ نے فیصلہ کیا ، کہ معذور افراد کی معاونت اور بھلائی کے امور آیندہ کے لئے وہ اپنے ذمہ لیتے ہیں۔ انہوں نے اس خدمت کو اپنے آئینی دائرہ کار میں پایا تو اور ہمت بڑھی۔ یوں ساری ٹیم نے کمرکس لی۔ اور بھر پور پروگرام منعقد کیا۔ تحصیل کونسل نے بھی اپنا آئینی کردار ادا کیا۔ فراخ دلی سے اس فریضہ کی انجام دہی کے لئے انجمن کی مدد و معاونت کرتے ھوئے ان کے حوالے کیا۔ یہی فریضہ کونسل کے آئیں میں درج ہے۔ تحصیل کونسل جدید اور وقت کے تقاضوں کے مطابق سوشل ورک کی آبیاری کرے۔ تحصیل بھر کی تنظیموں کے استعداد کار کو بڑھائے۔ یوں کونسل مذکور کا شروع کیا ھوا منصوبہ جب اکثر تنظیمیں اپنا لیں اور راسخ ھو جائیں تو کونسل مذکور ایک قدم اور آگے بڑھے۔ تلہ گنگ تحصیل میں ھم پروفیشنلز نے بھی اس فلاسفی کے تحت فرائض انجام دئیے۔ جس کا سہرا محمد پرویز کہوٹ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر کو جاتا ھے۔
متذکرہ تقریب کو اس خوب صورتی سے سجایا اور بچھایا گیا تھا کہ مہمان معظم کے ساتھ ساتھ مقامی فلاح کاروں اور ڈونرز کا ایک جمن غفیر ھمارے ساتھ تھا۔ یکصد روپے سے لیکر لاکھوں روپے کا عطیہ دینے والے معزز افراد پر مشتمل یہ اجتماع اپنی مثال آپ تھا ۔آج کی تقریب جن لوگوں کے لئے سجائی گئی تھی وہ بھی حاضر تھے۔ جن لوگوں نے یہ تحائف بھجوائے تھے وہ بھی اسی چھت کے نیچے تشریف فرما تھے۔ اپنی محبتوں اور شفقتوں سے ، پیسے کا بہترین استعمال اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے۔ یہی حقیقت ھے۔ یہی لوگوں کا اعتماد اور بھروسہ ھے۔ کہ اس تقریب کو چار چاند لگے ھوئے تھے۔

اس وقت ہال میں ؛ آمین ؛ صوبائی بیت المال پنجاب جناب ملک محمد اعظم، ضلعی چیئر میں بیت المال کمیٹی ملک زاہد اعوان، ڈاکٹر محمد اکرام آرتھو پیڈک سرجن، ملک محمد ضمیر اعوان، حافظ صابر ایوب ،اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ حافظ محمد عمران کھو کھر، وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کے معتمد / بھائی محمد طلحہ، ملک مشتاق احمد، چیف ایگزیکٹو ملک ٹریڈرز، آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چکوال
عاصمہ سعید، پروفیسر ساجد محمود اعوان، ملک شوکت اعوان، ڈائریکٹر پنجاب کالجز، پروفیسر عمران منہاس ، چیف ایگزیکٹو وی،آئی، پی کالج،
شاہ نواز جھابری، عمران رسول، فلک شیر فلکی، شیخ تنویر کراکری سٹور، شیخ علی حمید، رانا شفیق،محمد امجد، ملک شفقت غلہ منڈی، ڈاکٹر عبد الرزاق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سٹی ہسپتال، ڈاکٹر محمد قاسم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ملک طاہر، کامران موٹرز، ملک محمد ریاض ریٹائرڈ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، ملک ریاض، ملک زاہد موگلہ ایڈووکیٹ اور شیخ بشیر احمد ایڈووکیٹ کے علاوہ محمد سلیم اختر ، سرپرست تحصیل سوشل ویلفیئر کونسل اور تلہ گنگ و لاوہ کئ پسندیدہ شخصیات موجود تھیں

آج کی تقریب میں 20 وہیل چیئرز، 10 ہیئرنگ ایڈ، 10 وائٹ سٹک ، 01 ٹرائی سائیکل، 05 واکرز، اور 03 بیساکھی مستحق و ضرورت مند خصوصی افراد میں تقسیم کی گئین۔ صدار انجمن بہبودئ مریضاں شیخ عزیز احمد کے ھمراہ ان کی پوری ٹیم عبد الخالق سینئر نائب صدر، ملک ظفر اقبال نائب صدر دوئم، صابر حسین اگرال جنرل سیکریٹری، محمد ارشد اعوان جوائنٹ سیکریٹری، ملک غلام عباس فنانس سیکریٹری، شیخ عبد المجید ایڈیشنل فنانس سیکریٹری، چوہدری غلام ربانی پریس سیکریٹری کے علاوہ ملک ندیم اختر ممبر مجلس عاملہ انتظامات مکمل کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں تحصیل بھر کی فلاحی تنظیمموں کے عہدیداران بھی سید نجم الثاقب صدر تحصیل کونسل کے ھمراہ موجود تھے۔ جبکہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمینٹ کی نمائندگی جان شیر خان، میڈیکل سوشل آفیسر اپنے رفقا کار سلیم اقبال، امر سعد آفس اسسٹنٹ اور محمد ابو طالب دفتری معاون کے ساتھ نگران کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ملک جاوید اقبال اکاونٹینٹ،ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی انجمن کی فنی رہنمائی کے لئے موجود تھے۔اس طرح پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا خوب صورت گلدستہ خدمت خلق میں مصروف تھا۔
یہی ھے رخت سفر میر کارواں کے لئے

اس پروگرام میں رنگ بھرنے اور ان با ہمت لوگوں کی صلاحیتوں بارے آگاہی کے لئے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول تلہ گنگ، کلر کہار اور چکوال کے سپیشل بچوں نے شرکت کی۔ تلاوت کلام حکیم، مدحت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم، ٹیبلو، ملی نغمے،خاکے اور مہمان معظم کو منفرد انداز میں سلامی پیش کی۔ سید نجم الثاقب نے ملٹی میڈیا پر انجمن کی کارکردگی پیش کی۔ ندیم اختر ملک نے سٹیج سے ہر طبقئہ زندگی کے معزز و محتشم مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پروگرام کو دل چسپ بنانے میں روایتی مٹھاس گھولنے میں جود و سخا کا برتن بھرے رکھا۔ہال میں تشریف فرما ہر طبقئہ زندگی جن میں صحافی، تاجران،فلاح ککار،رضاکار، مخیر حضرات، سرکاری افسران اور سپیشل افراد ان کے لواحقین ، سپیشل سنٹرز کے اساٹذہ کرام، ان کے دیگر سٹاف کے ساتھ ساتھ خواتیں کی بڑی مناسب نمائندگی نے اس اجتماع کو زندہ و پائندہ بنا دیا۔ مہمان معظم ملک محمد اعظم جنہوں نے آلات کی خریداری کے لئے اندازا ساڑھے تیں لاکھ روپے گرانٹ جاری کرنے کی اجازت بخشی تھی صدارتی خطاب کیا ۔ موصوف نے تلہ گنگ / چکوال کے لئے میگا پراجیکٹس منظور کرتے ھوئے مالی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ وہ اس پروگرام کے اختتام تک ہال میں رہے اور سپیشل بچوں اور بڑوں کے ساتھ گپ شپ کرتے رہے۔ تحصیل تلہ گنگ سے تعلق رکھنے والے نہایت پست قامت فرد نثار احمد ایم ۔اے بی ایڈ ساکن بلوال کو کامیاب سماجی زندگی استوار کرنے پر انجمن نے 10 ہزار روپیہ نقد اور یادگاری شیلڈ سے نوازا ۔ یار زندہ۔ صحبت باقی۔
