
ضلعی تشخیصی بورڈ کا اجلاس برائے معذور افراد کی تشخیص

ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفئر خضر حیات خان نے کہا ہے کہ ضلع میں مو جود خصوصی افراد کی معذوری کی تشخیص کیلئے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر محمد رفیق خان نیازی کی بھر پور معاونت سے مہینہ میں چار مر تبہ ضلعی تشخیصی بورڈ کا اجلاس یقینی بنا یا جا رہا ہے اور اس امر کی بھر پور کوشش کررہے ہیں کہ زیا دہ سے زیا دہ خصوصی افراد کو بلا کر ان کا طبی معائنہ اور معذوری کی تشخیص کا پراسس مکمل کروایا جا ئے انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ضلعی تشخیصی بورڈ برائے معذوراں کے دو خصوصی اجلاس منعقد ہو ئے جس میں مجمو عی طور پر 89خصوصی افراد کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔میڈیکل بورڈ نے 83افراد کو سپیشل پر سن ڈیکلئیر کیا جبکہ 3افراد کو فٹ قرار دیا گیا اور تین خصوصی افراد کو صوبائی بورڈ ریفر کیا گیا۔سپاس نامہ پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ادارے میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات اس معاشرے کا اہم جز ہے جن کی سر پرستی وقت کی اہم ضرورت ہے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ادارے کو مختلف مسائل کا بھی سامنا اور وسائل کی ضرورت بھی محسوس کی جاتی ہے تقریب سے مہمان خصوصی جناب ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے میزبان جناب کی محنتوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیااور اپنے حتیی المقدور تعاون کا وعدہ کیا انہوں نے کہا کہ اسپیشل افراد ہمارے معاشرے میں اہم مقام رکھتے ہیں ایسے ادارے جو ان کی ضرورتوں کاناصرف خیال رکھتے ہیں بلکہ انہیں ھنہر سکھا کر انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہے ہیں زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں ان کی تعلیم و تربیت اور انھیں ہنر مند بنانے کی کوشش قابل تحسین ہے تمام اساتذہ اور ادارے کا سارا سٹاف اجر عظیم کا مستحق ہے دن رات ان کی کیر کرنا انہیں گرم سرد اور مصائب سے محفوظ رکھنا بلاش آباد لا گردے کا کام ہے اور اللہ کے ہاں ان کا اجر محفوظ ہو گا انشاء اللہ ا ٓج کے دور میں جب ہم اردگرد نظر دوڑاتے ہیں تو اسپیشل افراد ہاتھ پھیلاے نظر آتے ہیں مگر اس سے معاشرے کے وہ اسپیشل افراد جو معاشرے پر بوجھ بننے اور ہاتھ پھیلانے کے بجائے خود ہنر سیکھ کر اپنے تجربے اور ہنر کی بدولت اپنے پاوں پر کھڑے ہوں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں ان پر فخر کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے اسپیشل افراد ہی ہمارے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔انھوں نے شرکاء پر زور دیا کہ ایسے عظیم ادارے جو ان اسپیشل افراد کی تعلیم وتربیت اور ضرورتوں کا خیال رکھتے ہیں انکی ہر ممکن امداد رہنمائی اور نگرانی کرنی چاہیے تاکہ یہ اور بھی دلجمی کے ساتھ کام کو سر انجام دیں اس تقریب سے مختلف شخصیات نے خطاب کیا بعد ازاں مہمانوں نے طلباء کی کلاسز اور مختلف شعبہ مھارت کا جائزہ لیا اور وزٹ کیا اور تمام انتخابات کو سرایامحترم مہمان گرامی و خصوصی نے اسپشل طلبہ سے بھی ملاقات ء یں کی ان سے حال احوال دریافت کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ دلچسپی کے ساتھ اپنی تعلیم و تربیت جاری ررکھیں معاشرے کو آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ھیں
