
وزیر اعظم! اوکاڑہ کی ذہنی معذور بچی کیساتھ زیادتی پر سخت ایکشن
نمائندہ خصوصی
وزیر اعظم عمران خان نے ضلع اوکاڑہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی اور مقامی پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف خاطر خواہ ایکشن نہ لینے اور متا ثرہ بچی کی والدہ کو ہراساں کرنے پر متعلقہ پولیس کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے وزیر اعظم پورٹل پر پولیس رویے کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ کے رہائشی رضوان غفار نے بی۔ ڈویژن پولیس اسٹیشن اوکاڑہ کو درخواست دی کہ 21 جون 2021 ء کو کامران رزاق نامی شخص اُسکے گھر کا دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوا جب کے وہ اور اسکی بیوی گھر پر موجود نہیں تھے اور گھر پر اسکی دس سالہ ذہنی معذور بچی اکیلی موجود تھی درخواست کے مطابق ملزم نے اُس کی دس سالہ ذہنی معذور بچی کیساتھ زیادتی کی اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 376 اور511 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔متاثرہ لڑکی کی والدہ سعدیہ رضوان نے 19 جولائی کو وزیر اعظم پورٹل پر شکایت درج کروائی کہ پولیس کے تفتیشی آفیسر عمر فاروق نے اس سے کاروائی کی مد میں مبلغ 15000 روپے رشوت طلب کی ہے۔ جو کہ ہم غربت کی وجہ سے ادا نہیں کر سکتے۔ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کی فوری ہدایت پر انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے اور متعلقہ تفتیشی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مذید کاروائی جاری ہے
