
پی سی آر ڈبلیو آر اور ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون سے تنصیب کردہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا

ڈپٹی کمشنر عمرشیرچٹھہ کا گورنمنٹ سیکنڈری سپیشل ایجو کیشن کادورہ۔پی سی آرڈبلیو آراور ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون سے تنصیب کر دہ واٹر فلٹریشن پلا نٹ کاافتتاح کیا اور سکول کے لا ن میں پودا لگا یا۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے بوائز اور گرلز سیکشن میں مختلف کلا س رومز کا بھی معائنہ کیا اور ٹیچر و طلباء کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پر نسپل محمد مشتاق علوی، فوکل پر سن سپیشل ایجو کیشن حفیظ الرحمن، پرنسپل گرلز سیکشن زلیخا غنی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر مسعود الرحمن، ڈپٹی ڈائر یکٹر پی سی آرڈبلیو آر شفیق الرحمن مروت، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر ہیلپنگ ہینڈ مجا ہد حسین و کوارڈی نیٹر تصور حسین اور انچارج پی سی آر ڈبلیو آر محمد فرحان خان بھی اس موقع پر مو جو دتھے۔ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ سماعت طلباء و طالبات کی کلاسز کے معائنہ کے موقع پر پر نسپل ادارہ اور فوکل پرسن کو سی ای او ایجو کیشن کی معاونت سے سپیشل ایجو کیشن سکول میں زیر تعلیم طلباو طالبات کو ہیئر نگ ایڈ کی فراہمی کیلئے خصوصی پراجیکٹ تیار کر کے ڈی سی آفس بھجوا نے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کو نسل بجٹ سے متاثرہ سماعت افراد کی سہو لت کیلئے آڈیو میٹری مشین بھی خریدکی جا ئے گی۔انہوں نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر کو سپیشل ایجو کیشن سیکنڈری سکول گرلز و بوائز عمارت کے رنگ و روغن اور مر مت و تزئین وآرائشی کر وانے کیلئے بھی فوری اقدامات کر نے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے سپیشل ایجو کیشن سکول میں واٹر فلٹریشن پلا نٹ کی تنصیب پر پی سی آر ڈبلیو آر اور ہیلپنگ ہینڈ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سکول میں جاری تدریسی سر گرمیوں پر بھی اطمینا ن کا اظہار کر تے ہو ئے اسے مزید بہتر بنا نے کی ہدایت کی۔اس موقع پر پر نسپل محمد مشتاق علوی نے بتا یا کہ بوائز سکیشن 110اور گرلز سیکشن میں 65بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں جبکہ تدریسی سٹاف کی شدید کمی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکول میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
