
ائرنیٹ کمپنی کی جانب سے بچوں کی اسسمنٹ پراسس کا تفصیلی معائنہ اور ڈپٹی کمشنر عمر چٹھہ کا گورنمنٹ بوائز سکول کا دورہ

ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کا گورنمنٹ بوائز سپیشل ایجو کیشن سکول کا دورہ۔سماعت سے محروم خصوصی بچوں کو ہیئر نگ ایڈ/آلہٰ سماعت کی فراہمی کیلئے ائر نیٹ کمپنی کی جا نب سے بچوں کی اسسمنٹ پراسس کا تفصیلی معائنہ کیا۔فوکل پر سن سپیشل ایجو کیشن محمد حفیظ اور پرنسپل سپیشل ایجو کیشن سکول ملک محمد مشتاق علوی بھی اس موقع پر ان کے ہمرا ہ تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے خصوصی بچوں کے والدین سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے والدین سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ خصوصی بچوں کو ڈونرز کے تعاون سے آلہٰ سماعت فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر سماعت سے محروم پچاس بچوں کو میرٹ پر آلہٰ سماعت لگائے جائیں گے۔انہوں نے والدین سے کہا کہ ایک آلہٰ سماعت کی قیمت پچاس ہزار روپے ہے۔اس لئے آپ کی ذمہ داری ہے کہ گھر میں اس آلہٰ کی حفاظت کو یقینی بنائیں تا کہ آپ کے بچے زیا دہ سے زیا دہ عرصہ تک اسے استعمال میں لا تے ہو ئے اپنی تعلیمی استعداد ِ کار میں بہتری لا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آلہٰ سماعت کیلئے خصوصی بچوں کے آڈیو میٹری ٹسٹ پہلے ہی کروائے جا چکے ہیں۔انہو ں نے پر نسپل اور جملہ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ بھی بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے آلہٰ سماعت کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کم ازکم ایک ماہ تک صرف سکول میں دوران تعلیم بچوں کو یہ آلہٰ سماعت لگوائیں اور بعد ازاں اپنے پا س رکھ لیں۔ایک ما ہ کے اندر بچے عادی ہو جائیں تو گھر لے جا نے کی بھی اجازت دے دیں۔ڈپٹی کمشنر نے خصوصی بچوں سے بھی گفتگو کی اور ان میں گھل مل گئے۔بچوں نے اشاروں کی زبا ن میں ڈپٹی کمشنر کو خوش آمدید کہا۔
