
سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والی بچیوں میں انعامات، سمارٹ کارڈ، یونیفارم اور وظیفہ کی تقسیم

گورنمنٹ سیکنڈری (گرلز) سکول آف سپیشل ایجو کیشن میں سالا نہ امتحا نات میں نمایاں پو زیشن حاصل کرنیوالی سپیشل بچیوں میں انعامات، سمارٹ کارڈ، یو نیفارم اور وظیفہ کی تقسیم، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ تنو یر خالد نے پرنسپل سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجو کیشن بوائز ملک مشتاق علوی، فوکل پر سن سپیشل ایجو کیشن محمد حفیظ کے ہمرا ہ سپیشل بچیوں میں انعا مات سمارٹ کارڈ، وظیفہ اور یو نیفارم تقسیم کیں۔پر نسپل گورنمنٹ سیکنڈری گرلز سکول آ ف سپیشل ایجو کیشن میڈم ذلیخا غنی، آئی ٹی انچارج قیصر شہزاد اور سپیشل بچوں کی مائیں بھی اس موقع پر آٹھویں کلاس میں ٹا پ کرنیوالی سپیشل بچّی مہک فاطمہ اور دیگر نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالی سپیشل بچیوں کو مبارکباد دی۔انہوں نے سپیشل ایجو کیشن ٹیچر ز اور طالبات کی کا رکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سپیشل بچے ہماری خصوصی شفقت اور توجہ کے مستحق ہیں حکو مت پنجاب سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اورپنجاب بھر کے گرلز و بوائز سپیشل طلباء وطالبات کومفت تعلیم، رہائش،یونیفارم، ٹرانسپورٹ و دیگر مراعات کے علا وہ آٹھ سو روپے ماہوار فی طالبہ/طالب علم وظیفہ بھی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے سپیشل بچوں پر خصوصی تو جہ دیں اور ان کو معاشرہ کا مفید شہری بنا نے میں سپیشل ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ سے مکمل تعاون کریں۔
