
گوجرانوالہ شہر میں ہیلپنگ جنگلہ اور معذور افراد کے لیے ریمپ کی تعمیر کی اپیل
تحریر: زبیر شیخ
گوجرانوالہ شہر کی سب سے اہم سرکاری و انتظامی بلڈنگ ڈی سی او آفس میں جانے کے لیے 4 بڑی بڑی سیڑھیوں پر چڑھ کر جانا پڑتا ہے۔ سیڑھیوں کے ساتھ سہارے کے لیے کوئی بھی ہیلپنگ جنگلہ نہ ہے۔اس اہم بلڈنگ میں معذور افراد کی سہولت کے لیے آرام دہ و قابل رسائی ریمپ کا نہ ہونا معذور افراد کے بنیادی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہے۔آج کل جہاں دنیا چاند پر پہنچ چکی ہے۔ وہاں گوجرانوالہ کے معذور افراد کا ڈی سی او آفس میں پہنچنا دشوار ہو گیا ہے۔ بار بار یقین دہانی کے باوجود ڈی سی او آفس کے مرکزی دفتر کے ساتھ ریمپ کا نہ بننا حکام بالا کی بے حسی و لاپرواہی ہے۔ چونکہ معذور افراد، بیمار و بزرگ شہری سیڑھیاں آسانی سے نہیں چڑھ سکتے۔ اور اپنے مسائل و ان کے حل کی داد رسی کے لیے انتظامی سربراہ ڈی سی او صاحب سے ملنا ان کی مجبوری ہوتا ہے۔ دکھ درد و تکلیف سے دوچار بیمآر و بزرگ اور معذور افراد کا ڈی سی او صاحب کے آفس میں پہنچنا کسی بھیانک خواب سے کم نہیں ہے۔ نیشنل اور انٹر نیشنل قوانین کے مطابق معذور افراد کے لیے ہر بلڈنگ میں قابل رسائی ریمپ بننا ضروری ہوتا ہے۔ قوانین پر عمل درآمد کروانے والے اور عوام کے مسائل کی پاسداری کروانے والے سربراہ کی عمارت میں آرام دہ ریمپ کا نہ ہونا انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہے۔۔۔۔۔۔ : نوٹ: ڈپٹی کمشنر آفس میں پہلے سے تعمیر شدہ دونوں ریپمس بے فضول اور بے کار ہیں۔ ان تعمیر شدہ ریمپس کی ڈیزائنگ معذور افراد کے لیے کسی بھی لحاظ سے قابل رسائی و سود مند نہ ہے۔ ہم محترم ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے درخواست کرتے ہیں۔ کہ انسانی بنیادی حقوق کا خیال رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے مرکزی دفتر کے ساتھ قابل رسائی و آرام دہ معیاری ڈیزائںگ کے ساتھ فوری ریمپ بنایا جائے۔