سیدہ خاتون جنت سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں موسم گرما کی مناسبت سے پھلوں کے دن کو سپر کڈز کے ساتھ منایا گیا
سیدہ خاتون جنت سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں آج بروز جمعۃ المبارک موسم گرما کی مناسبت سے پھلوں کے دن کو سپر کڈز کے ساتھ منایا گیا۔ جس کی سربراہی ڈاکٹر روزینہ اختر(ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ) نے کی۔ اس فنگشن کو خوبصورت اور دلکش بنانے کیلئے تمام اسپیشل ایجوکیشن سٹاف نے پروگرام حال کو رنگا رنگ سجا کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.
پروگرام میں بچوں کو پھل ایک نعمت ہے اور اسکی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا ساتھ ہی ساتھ ان کے فوائد سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس خوب صورت محفل میں بچوں کی شرکت قابلِ دید رہی۔ بچے مختلف رنگوں کے ملبوسات کے ساتھ جلوہ گر ہوئے اور مختلف سیگمنٹس میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز اللّٰہ تعالی کے بابرکت نام اور حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے سے نام کیا گیا۔ اس کے بعد ننھے منے بچوں نے ایک خوبصورت پرفارنس پیش کی جس نے سب کا دل موہ لیا۔
دیگر سیگمنٹس جن میں سماعت سے محروم بچوں نے اشاروں کی مدد سے
پھلوں کے نام بتائے اور بصارت سے محروم بچوں نے بھی چھو کر پھلوں کی پہچان کی۔ بچوں نے یہ ثابت کر دیا کہ مشکلات کا سامنا کرنے سے ہی مشکلات حل ہو سکتی ہیں اور انسان جس کی حالت میں بھی ہوں قدرت کا ایک بہترین شاہکار ہے. اس کے علاوہ بچوں نے ملکر خوب ہلاگلا کیا اور اپنے اپنے خیالات کا بھی اظہار عمدہ طرز میں کیا. بچوں کے ساتھ ساتھ والدین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی اور محفل کو چار چاند لگا دیے۔ *والدین نے اس پروگرام کے ذریعے بچوں کی تعلیم کے عمل کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیوں کو بھی پسند کیا اور ادارے کیلئے خوشی کا اظہار کیا *۔تمام سٹاف کی انت گنت محنت کو بھی بہت سراہا گیا. پروگرام کا اختتام اپنے روایتی انداز قومی ترانہ سے ہوا۔ اس سب مناظر کو ہمیشہ کیلئے یادگار بنانے کیلئے کمیرے کی آنکھ میں بھی نقش کیا گیا.
پروگرام اورگنائزر مس صابیہ خان اور تمام سپیشل ایجوکیشن سٹاف.
منجانب:
*سیدہ خاتون جنت ٹرسٹ ہسپتال اینڈ سپیشل ایجوکیشن سنٹر فیصل آباد.