
پولیو مہم کی سو فیصد کامیابی

ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ہے کہ پو لیو مہم کی سو فیصد کا میابی کیلئے تما م تروسائل بر ؤئے کار لائیں اور پولیو مہم کے دوران مانیٹر نگ میکا نز م اور تھرڈ پارٹی ایولویشن کو بھی فعال بنا یا جا ئے اور پو لیو مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت اور غیر حاضری بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پو لیو سے بچا ؤ کے حفاظتی قطرے پلوانے کی مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مو جو دہ اورآئندہ آنیوالی نسلوں کو معذوری کے عذاب سے ہمیشہ محفوظ کر نے کیلئے مُلک میں پولیو کا مکمل خاتمہ ضروری ہے اور یہ اسی طور پر ممکن ہے جب ہر شہری اور والدین اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہو ئے بچوں کو ہر پو لیو مہم کے دوران حفاظتی قطرے پلوائیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے محکمہ ہیلتھ کے جملہ افسران کو ہدایت کی کہ تما م الائیڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان سے کوارڈی نیشن مکمل رکھیں اور اس بات کو سختی سے یقینی بنائیں کہ ضلع میں پا نچ سال تک عمر کا کوئی بچہ پولیو سے بچا ؤ کے حفاظتی قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور مائیکروپلا ن پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا ئے اور ما نیٹر نگ کے میکا نز م کو مزید فعال بنائیں۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امیراحمد خان نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ضلع میانوالی میں یہ مہم23مئی تا 27مئی 2022ء تک جاری رہے گی اور اس مہم کے دوران ضلع میانوالی میں پا نچ سال تک عمر کے 2,56000بچوں کو پولیو سے بچا ؤ کے حفاظتی قطرے پلوانے کیلئے 1114ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ767موبائل، 75فکسڈ اور37ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں اور ما ئیکرو پلان کے مطابق پو لیو مہم کو چلا نے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور اس پو لیو مہم کی سو فیصد کا میابی کیلئے تما م متعلقہ محکموں سے کوارڈی نیشن کی گئی ہے۔
