
ہم کسی سے کم نہیں۔
محمد سلیم ناصر بیورو چیف ماہنامہ انٹر نیشنل پاکستان سپیشل میگزین



” جن قوموں کے کھیلوں کے گراؤنڈ آباد ہوں گے انکے ہسپتال ویران ہوتے ہیں” اس جملے کے مطابق جنت ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ہیڈ میڈم عائشہ ملک اعوان نے اسپیشل افراد میں ہمت حوصلہ خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے اور انکی ذہنی و جسمانی نشوونما کو مزید پروان چڑھانے کے لیے دو روزہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا-
جنت ویلفیئر فاؤنڈیشن اور پنجاب پیرا اولمپکس کے ساتھ مل کر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قائم پنجاب سپورٹس کمپلیکس میں سپیشل پرسنز کے دو روزہ کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوئے پنجاب بھر کے مختلف اضلاع رحیم یارخان’ ملتان’ خانیوال’ ساہیوال’ گجرانوالہ’ گجرات’ اوکاڑہ’ مظفرگڑھ سے سپیشل کھیلاڑیوں نے مختلف کھیلوں جن میں میراتھن ویل چیئر ریس’ بلائنڈ نشانے بازی’ بلائنڈ کرکٹ’ ویل چیئر کرکٹ’ لوڈو’ کلنچیز ریس’ وغیرہ میں بھرپور حصہ لیا۔ دو روزہ کھیلوں کے مقابلوں میں سپیشل پرسنز کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شائقین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی’ مقابلوں میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر عباس نے انعامات دئیے
“اسپیشل افراد میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس عام لوگوں میں آگاہی کی ضرورت ہے کہ اسپیشل افراد میں خود اعتمادی کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں”
۔ اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے کھیلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور بالخصوص سپیشل پرسنز کے لیے گراؤنڈ سے تعلق اور بھی زیادہ ضروری ہے ایک نارمل انسان کی نسبت سپیشل پرسنز کو ورزش کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور ایسی سرگرمیوں سے سپیشل پرسنز میں خود اعتمادی’ ہمت و حوصلہ پروان چڑھتا ہے اور یقین پختہ ہوتا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں۔ جبکہ اس موقع پر جنت ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ہیڈ میڈم عائشہ ملک اعوان نے کہا کہ میری دلی خواہش تھی کہ خصوصی افراد کے لیے ایسے پروگرامز منعقد کروا سکوں جن سے انکے اندر بھی خودی اعتمادی کا جذبہ پروان چڑھے اور یہ ثابت کریں کہ زندگی کے ہر میدان میں ہر آزمائش میں ہم کسی سے کم نہیں ہیں اور کھیلوں کی دو روزہ تقریبات کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ ایسے خصوصی افراد جو کسی بھی وجہ سے یا پیدائشی طور پر جسمانی نعمت سے محروم ہیں ان میں امید پیدا کرنا ہے انکی سوچ میں جو احساسِ کمتری کا جمود ہے اسے توڑنا ہے’ انہوں نے مزید کہاکہ امید کی یہ کرن انھیں ذہنی دباؤ سے آزاد کرانے کا واحد ذریعہ ہے انسان تبھی ترقی کر سکتا ہے جب وہ ذہنی طور پر پر امید ہو کہ ” ہاں میں یہ کر سکتا ہوں” اور میں شکریہ ادا کرتی ہوں میاں اظہر’ ہماء ارشاد اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر عباس کا جنہوں نے اتنے بڑے پروگرام کو ترتیب دینے میں میرا ساتھ دیا۔



Naeem Ahmed Awan
Will done umda post congratulations sir farkhat abbas sahib.