
پاکستان انجمن برائے نابینا افراد P.A.B سندھ کے نو منتخب انتظامیہ کا پہلا اجلاس
پاکستان انجمن برائے نابینا افراد P.A.B سندھ کے نو منتخب انتظامیہ کا پہلا اجلاس کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع P.A.B
سندھ کے مرکزی دفتر میں منعقد کیا گیا
اجلاس میں 17 رکنی انتظامیہ میں سے مجموعی طور پر 15 افراد نے شرکت کی
اجلاس کے دوران P.A.B
سندھ کے صدر جناب مظفر علی قریشی صاحب نے اجلاس میں شریک تمام نو منتخب اراکین کو خوش آمدید کہا اور اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا
اس موقع پر قریشی صاحب کی جانب سے نو منتخب اراکین کے ساتھ P AB سندھ کے گزشتہ اور موجودہ منصوبوں کی تمام تر تفصیلات پیش کی گئیں
اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں P.AB سندھ کی جانب سے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا
واضح رہے کہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے نابینا کھلاڑی شرکت کرینگے
ٹورنامنٹ 14 مارچ سے 17 مارچ تک نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں جاری رہے گا
منجانب ، احمد خان انفارمیشن سیکرٹری P.AB سندھ


