
ایران:دنیا میں اعصابی مصنوعی اعضا بنانے والا دوسرا ملک بن گیا
سوشل میڈیا رپورٹ
ایران:دنیا میں اعصابی مصنوعی اعضا بنانے والا دوسرا ملک بن گیا
اعصابی مصنوعی اعضا ء کی تیاری ممکن بنا کر ایرانی محققین نے ریڑھ کی ہڈی اور دماغی چوٹ سے متاثرہ افراد کیلئے چلناآسان بنایاہے۔
ایران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میڈیکل انجینئرنگ کے نیورومسکولر سسٹمز کنٹرول لیبارٹری میں تیار کردہ اس سسٹم کو ان لوگوں پر استعمال کیا گیا ہے جو کمر سے مکمل طور پر مفلوج ہو چکے ہیں اور اب یہ لوگ اس سسٹم کی بدولت وہیل چیئر سے اٹھنے، بیٹھنے ،کھڑے ہوکرچلنے کے قابل ہیں۔
