
حضرت علی کے بغیر علم وبا ہے۔
محمد عرفان اسپیشل ایجوکیشن ایکسپرٹ

بطور استاد 25سال ہر طرح کے معذور اور نارمل بچوں کو پڑھانے کےتجربے ، ہمشیہ علمی کھوج کے کیسے بچوں میں بہتری ائے ، کیسے اپنی ٹیچنگ سکلز کو زیادہ پر اثر کروں ، اور بطور استاد اچھے رزلٹس دوں ، اور سب سے بہترین کام کروں ، یہ بہت مشکل کام ہے ۔
میں آپ کو اپنے کام کا ” اسم اعظم” دیتا ہوں ، کر کے دیکھیں ۔
جو مجھے پہلی بار پڑھ رہے ہیں وہ ہمارا کام اس فیسبک اکاؤنٹ میں دیکھ سکتے ہیں ۔
اگر میری بات استاد ، شاگرد والدین سن لیں اور یہ کر کے دیکھیں صرف ایک سال ۔
آپ جب بھی سکول جائیں ، پڑھنا شروع کریں ، لکچرر سننا شروع کریں ، یاد کرنا شروع کریں ، کچھ بھی ۔
اپ صرف ایک بار یا طاق مرتبہ درودشریف پڑھیں اور یہ درود شریف نبی کریم کو ہدیہ کریں ،
اور خاص طور پر سکول میں داخل ہوتے وقت ، دعا کے لیے ہاتھ اٹھا کر کہیں کہ ،
میرے اقائے دو جہاں میں اقرار کرتا ہوں کہ آپ نے سچ فرمایا ہے، حق فرمایاہے ، “آپ علم کا شہر ہیں اور علی اس کا دروازہ ‘”
آج کے دن اپنے لیے، اور جن سے میں کلام کرتا ہوں ان کے لیے، میں علم کے شہر سے علم کی خیرات مانگتا/مانگتی ہوں ، اور حضرت علی جو علم کا دروازہ ہیں ، میں اس دروازے پہ سلام پیش کرتا/کرتی ہوں ، اور ان کی اجازت سے اس سکول/کلاس/آفس کے دروازے میں سے داخل ہوتا/ہوتی ہوں ۔
آپ یہ عمل اخلاص اور یقین کیساتھ کریں اپ خود دیکھیں گئے کہ آپ کا علم ، علم نافع میں بدل جائے گا ۔ آپ علمی و روحانی لذت محسوس کریں گئے ۔
یاد رکھیں ….!! نزول میں کوئ مسلہ نہیں ہوتا ،وصول میں مسلہ ہوتا ہے ۔
محمد عرفان بانی کنگسٹن سکول گولڈ میڈلسٹ ، سند یافتہ اشاروں کی زبان کا ترجمان ، ماہر تعلیم و نفسیات ، 25 سال سے کنگسٹن سکول کیساتھ