
ڈائریکٹریٹ آف کریکولم اینڈ ٹیچرز ایجوکیشن ایبٹ اباد
محمد عرفان اسپیشل ایجوکیشن ایکسپرٹ

ڈائریکٹریٹ آف کریکولم اینڈ ٹیچرز ایجوکیشن ایبٹ اباد ، ای ڈی او ایبٹ اباد اور ہری پور ،گورنمٹ اساتذہ، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، یونیسف ، اسپیشل ایجوکیشن ایکسپرٹ کے درمیان اے اے ار جاپان کی طرف سے ایک روزہ سمینار ڈی سی ٹی ایبٹ اباد میں منقعد کیا گیا ۔
جس میں خصوصی بچوں کے حوالے سے کریکولم کے حوالے سے بات کی گئ ۔
اس دوران میں نے ان خصوصی بچوں کے لیے آواز اٹھائ کے ہمارے کنگسٹن سکول کے ہر سال اسپیشل بچے میٹرک کے بورڈ کے پرچے دیتے ہیں ، بورڈ میں بغیر کسی سہولت کے، نہ ان کی کتاب ہے، نہ پالیسی ، اور نہ ہی ان کے بورڈ امتحانات میں جو یہ پرچے دیتے ہیں وہ عام استاد ہی چیک کرتا ہے ۔ اور بڑی تعداد میں فیل ہو جاتے ہیں پچھلے سال سات خصوصی بچوں نے پرچے دیے نارمل بچوں کیساتھ نارمل بورڈ کے پرچے جیسے دوسرے بچے دیتے ہیں ، کنگسٹن سکول کے سات میں سے چھ بچے فیل ہو گئے ہیں اور اب انھوں نے پڑھنا ہی چھوڑ دیا ہے ، خصوصی بچوں کے لیے اس دقیانوسی نصاب اور پرانے تدریسی نظام کو تبدیل ہونا چاہئے ۔
میری اس اواز پر ڈائریکٹر کریکولم محترم عطا صاحب نے اس موقعے پر بورڈ کے چیئرمین کو فون کیا کہ ان خصوصی بچوں کے بورڈ کے پرچے اب خصوصی بچوں کے ٹیچرز ہی چیک کریں گئے ۔
یہ ایبٹ اباد میں خصوصی بچوں کے حوالے سے پہلی بڑی کامیابی حاصل ہوئ ہے ۔