
مظفرآباد نیشنل اکیڈمی آف ماڈرن سائنسز(نمز) کی نئی برانچ کا جلال آباد کے مقام پر پروقار افتتاح
سوشل میڈیا رپورٹ
مظفرآباد نیشنل اکیڈمی آف ماڈرن سائنسز(نمز) کی نئی برانچ کا جلال آباد کے مقام پر پروقار افتتاح کردیا گیا،افتتاح چیئرمین سہارا ویلفیئر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کمیٹی (رجسٹرڈ) ندیم احمد اعوان نے اپنے دست مبارک سے کیا،تقریب آمد پر ایم ڈی نمز چوہدری امجد ایوب نے اپنے دیگر اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے ہمراہ ندیم احمد عوام کا شاندار استقبال کیا، تقریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی، عوامی، علمی و ادبی حلقوں کے اکابرین اور بچوں کے والدین کے علاوہ چیف ایگزیکٹو آفیسر حافظ محمد ارشاد و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب میں سپاس نامہ پرنسپل نمز اکیڈمی طارق صیاد نے پیش کیا،اس موقع پر ایم ڈی نمز چوہدری امجد ایوب نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا،چوہدری امجد ایوب نے کہا کہ نمز اکیڈمی گزشتہ پانچ سال سے اپر چھتر کے مقام پر فروغ تعلیم کے لئے سرگرداں ہے، والدین اور عوام سمیت طلباء و طالبات کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو پیش نظر رکھتے ہوۓ نمز اکیڈمی کی دوسری برانچ کا آغاز کر رہے ہیں، ایم ڈی نمز چوہدری امجد ایوب نے مزید کہا کہ ہمارا مشن ریاست کے نونہالان کو جدید تعلیم، بہترین کوالیفاٸیڈ اساتذہ کی زیر نگرانی جدید اور اعلیٰ تعلیم مہیا کرنا ہے، ریاست کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے بچوں کی تربیت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے، اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین سہارا ویلفیئر ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کمیٹی ندیم احمد اعوان نے نمز اکیڈمی کے سٹاف اور ایم ڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کم عرصہ میں بہترین تربیت فراہم کرتے ہوئے بچوں کو اعلی تعلیم و تربیت،تعلیمی بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ندیم احمد عوان نے نمز اکیڈم کی جلال آباد کے مقام پر دوسری برانچ کا افتتاح کرتے ہوئے نمز اکیڈمی کے سٹاف، ایم ڈی امجد ایوب اور بچوں سمیت اکیڈمی کی ترقی بہتری خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی۔
