
گلستان معزورین میرپورخاص کی ویل چیئر کرکٹ ٹیم
سوشل میڈیا رپورٹ
(میرپورخاص رپورٹ) گلستان معزورین میرپورخاص کی ویل چیئر کرکٹ ٹیم صدر قمرالدین ملک کی سربراہی میں 1st پیرا آل پاکستان ویل چیئر کرکٹ لیگ میں شرکت کے لئے بروز اتوار بتاریخ 2023-06-11 کو لاہور روانہ ہورہی ہے ٹیم کی قیادت صلاح الدین کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد فیصل بروہی، جمعہ خان، محسن علی، غلام حسین، میر راشد علی، خالد حسین اور یاسین چاچڑ شامل ہیں۔ یہ لیگ پاکستان اسپورٹس کاؤنسل منعقد کررہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں چاروں صوبوں سے ویل چیئر کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ صدر قمرالدین ملک نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ اپنی نوعیت کا پہلا تاریخی ویل چیئر کرکٹ لیگ ہوگی اور دعا کرتے ہیں کہ جس طرح پچھلے 2 ٹورنامنٹ میں ٹیم نے اچھی کارکردگی پیش کی ہے اور ٹورنامنٹس جیت کر میرپورخاص کا نام روشن کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں بھی اچھا کھیل پیش کریگی اور گلستان معذورین میرپورخاص کی ویل چیئر کرکٹ ٹیم اس ویل چیئر کرکٹ لیگ کو جیت کر اپنے شہر میرپورخاص کا نام روشن کریگی۔
