
” عنوان “حیرت کدہ
تحریر: محمد سلیم ناصر بیورو چیف پاکستان سپیشل میگزین

اس میں کوئی شک نہیں کہ سائنس ایک بے لگام گھوڑے کی طرح زٹ پٹ دوڑ رہی ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ سائنسی گھوڑے کی رفتار تیز سے تیز تر ہوتی چلی جا رہی ہے’ سانئسی ترقی کے ابتدائی دور کا اگر ہم موجودہ دور سے موازنہ کریں تو انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ جبکہ انسان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے روز نت نئی ایجادات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ اسی سانئسی ترقی کی بدولت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انسان نے کچھ ایسا کیا کہ عام آدمی حیرت میں مبتلا ہو کر رہ گیا وہیں اسپیشل افراد کے لیے اندھیرے میں روشنی کی کرن کا کام کیا ہے۔
اتنی لمبی چوڑی سانئسی ترقی پر تمہید باندھنے کا مقصد اسپیشل افراد کے لیے خوشی کی نوید ہے اور ایسی نوید کے جس کو

سننے کے بعد اسپیشل افراد کی سوچ پر چھائے مایوسی کے سیاہ بادل چھٹ جائیں گے۔ ایپل کے گلوبل ایکسیسبیلٹی پالیسی اینڈ انیشیٹوز کی سنیئر ڈائریکٹر ہرلنگر نےکمپنی کے بلاگ پر ایک چونکا دینے والی پوسٹ کی’ جسے پڑھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے اور انسان حیرت کدہ میں گم ہو جاتا ہے ہرلنگر نے پوسٹ میں لکھا کہ ” ہم ایپل صارفین کے لیے سہولتوں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ہر ایک تک انکی رسائی ممکن ہو’ خاص کر معذور افراد کی مدد کرنے کے لیے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار بہتر طور پر ادا کرسکیں۔”
معذور افراد کے لیے سہولیات میں اپیل کمپنی کی جانب سے نابینا افراد کے لیے مخصوص ایپ میگنیفائر کو اپ ڈیٹ کیا جارہا

ہے۔ اس کے ذریعے سے نابینا افراد کے لیے سہولتوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے مثلاً ایسے افراد جو قوت بصارت سے محروم ہیں یا بہت کم بصارت رکھتے ہیں انکے لیے پوائنٹ اینڈ سپیک کی سہولت میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اس سے نابینا افراد کافی حد تک مستفیض ہو سکیں گے۔ اور ایسے معذور افراد جو بولنے میں کافی دشواری محسوس کرتے ہوں یا جزوی معذوری میں مبتلا ہوں انکی سہولت کے لیے ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون اور آئی پیڈ میں ایسا سافٹ وئیر آپ ڈیٹ کیا گیا ہے جس سے وہ اپنی آواز میں گفتگو کر سکیں گے۔ قوت گویائی میں دشواری رکھنے والے افراد لائیو سپیچ کے ذریعے اپنی آواز سے مشابہت رکھنے والے سافٹ وئیر کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اہل خانہ سے اور دیگر افراد سے با آسانی گفتگو کرنے کے قابل ہوں گے۔ اس ایپ کو صارف کی آواز سے متعارف کروانے کے لیے 15 منٹ درکار ہوں گے۔ اس کے علاؤہ لائیو سپیچ ایپ کو استعمال کرتے ہوئے مصنوعی آواز کے ذریعے موصول تحریری پیغامات کو بھی باآواز بلند سن سکیں گے۔
جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے منفی استعمال سے محفوظ رہنے کے حوالے سے ایپل کمپنی کی جانب سے بلاگ میں

کہا گیا ہے کہ ایسا سافٹ وئیر استعمال کیا گیا ہے جس کے بغیر کسی کی آواز کی نقل ممکن نہیں ہو گی۔
ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون اور آئی پیڈ میں سہولیات کا یہ اضافہ موجودہ سال 2023ء کے آخر تک مکمل کر لیا جائے۔