
سندھ حکومت کا مالی بجٹ سے قبل خصوصی افراد کے لیے احسن اقدام
تحریر: محمد سلیم ناصر بیورو چیف پاکستان سپیشل میگزین

سندھ حکومت کا مالی بجٹ سے قبل خصوصی افراد کے لیے احسن اقدام’ گورنمنٹ سیکٹرز کے علاؤہ نجی پرائیویٹ سیکٹرز میں بھی خصوصی افراد کی جاب کا 5فی صد کوٹہ مقرر’ نجی اداروں کے مالکان کو 5فی صد کوٹہ پر عمل درآمد کرنیکی فوری ہدایت’ تفصیل کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے مالی بجٹ سے قبل خصوصی افراد میں بیروزگاری کی شرح کو کم کرنے کے لیے احسن اقدام اٹھایا گیا ہے جس کے تحت اب نجی پرائیویٹ اداروں میں بھی خصوصی افراد کو لازمی طور پر ملازمت دی جائے گی یاد رہے کہ اس سے قبل صرف گورنمنٹ سیکٹرز میں ہی خصوصی افراد کے لیے ملازمت کا کوٹہ رکھا جاتا تھا جبکہ نجی پرائیویٹ ادارے خصوصی افراد کو ملازمت دینے میں اپنی مرضی کے مالک تھے’ سندھ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ مالی بجٹ پیش کرنے سے قبل اجلاس میں باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے نجی اداروں کے مالکان کو عملدرآمد کے بارے خطوط بھی ارسال کیے گے ہیں ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے کہ اس فیصلے سے خصوصی افراد میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری کی شرح میں کمی واقع ہو گی’ بہت سے خصوصی افراد ہنر مند ہونے کے باوجود بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں اور ان میں قابلیت بھی ہوتی ہے مگر پھر بھی وہ بیروزگار ہوتے ہیں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ اب نجی پرائیویٹ اداروں میں بھی خصوصی افراد جاب کرنے کے اہل ہوں گے۔