
پیراپلیجک سنٹر پشاور میں ضم اضلاع کی نرسوں کیلئے پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد
سوشل میڈیا رپورٹ
پیراپلیجک سنٹر پشاور میں ضم اضلاع کی نرسوں کیلئے پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہینڈاوٹ پشاور پیراپلیجک سنٹر پشاور میں بین الااقوامی فلاحی ادارے کے تعاون سے پانچ روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقادکیا گیا جس میں ضم اضلاع کے ہسپتالوں کے سینئر نرسنگ سٹاف نے شرکت کی جبکہ پیراپلیجک سنٹر کے نرسنگ اور میڈیکل سٹاف نے اُنہیں عملی تربیت دی۔ ورکشاپ کا مقصد حرام مغز کی چوٹ سے متاثرہ اور دیگر وجوہات کے سبب بستر سے لگے مریضوں میں پریشر سورز یا زخمِ بستر کے متعلق آگاہی، اسکے تدارک اور مکمل علاج کےبارے میں جامع تربیت کی فراہمی تھی۔ ٹریننگ کے اختتام پر شرکا میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹیو نے ورکشاپ کے شرکا کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج کے بعد آپکے ہسپتالوں میں مریضوں کو بیڈ سورز یا زخم بستر لگنے کا کوئی بہانہ نہیں رہا۔ اُنہوں نے ورکشاپ کے شرکا اور اختتامی پروگرام میں موجود تمام نرسوں اور دیگر میڈیکل پروفیشنلز کو پوری تندہی اور خلوص کے ساتھ اپنے مریضوں کی خدمت کرنے اور اُنکی دعائیں لینے پر بھی زور دیا۔
