
ذہنی پسماندگی کا شکار ، اور سننے بولنے سے محروم لڑکوں کو کار واش کی ٹریننگ کی مہارت
بانی کنگسٹن سکول محمد عرفان

ذہنی پسماندگی کا شکار ، اور سننے بولنے سے محروم لڑکوں کو کار واش کی ٹریننگ کی مہارت ، ان کی زندگی میں ایک روشنی کی امید پیدا کرتا ہے ۔
اور ہم خصوصی بچوں کی تعلیمی دنیا میں ایک نئے روزگار کی مہارت کے دروازے سکول کے لیے کھولتے ہیں ۔ یہ ایک قیمتی سبق ہے جس کو سب اسپیشل سکولز کے نصاب کا حصہ ہونا چاہیے ،
سروس اسٹیشن پمپ پر کار واش کی ٹریننگ ایک تازہ، آسان ، دلچسپ ، فاہدہ مند سرگرمی ہے جو ان کو زندگی میں آگے بڑھنے میں خود اعتمادی اور اچھا روزگار دیتی ہے ۔
کنگسٹن سکول ہمیشہ کی طرح خصوصی بچوں کے لیے نئی تعلیمی ووکیشنل سرگرمیاں لاتا ہے ۔
کار واش کی سرگرمی کو خصوصی بچوں کے اساتذہ اور سکول والے لازمی کروائیں ، یہ آسان اور سستی سرگرمی ہے، اور اس سے وہ ایک اچھا روزگار کما سکتے ہیں ۔
کنگسٹن سکول کی کار واش سرگرمی اسپیشل ایجوکیشن کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔
