
رحیم یار خان کے معذور افراد / خصوصی افراد کے لیے اہم اطلاع
Staff report
رحیم یار خان کے معذور افراد / خصوصی افراد کے لیے اہم اطلاع رحیم یار خان کی اسلامیا یونیورسٹی بہاولپور رحیم یار خان کیمپس اور خواجہ فرید انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں بی ایس پروگرام سے پی ایچ ڈی پروگرامز تک مختلف پروگرامز میں داخلے جاری ہیں جن میں خصوصی افراد //معذور افراد بھی کوٹا پر بالکل مفت داخلا حاصل کر سکتے ہیں جس میں خصوصی افراد کو دونوں یونیورسٹیز میں بالکل مفت تعلیم دی جائے گی اور ہوسٹل کی سہولت بھی بالکل مفت فراہم کی جائے گی میری معذور افراد سے اپیل ہے کہ وہ بی ایس ایم ایس ایم فل اور پی ایچ ڈی میں ضرور داخلہ حاصل کریں اور اپنا تعلیمی معیار زندگی بہتر سے بہتر کریں خواجہ فرید انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ اٹھ اگست 2023 ہے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یار خان کیمپس میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 15 اگست 2023 ہے اپلائی ان لائن ہوگا اور معذور افراد کوٹا پر اپلائی کریں گے تو ہی ان کو فیس میں رعایت حاصل ہو سکے گی اگر ان یونیورسٹیز میں مفت تعلیم کے حصول میں رحیم یار خان کے معذور افراد کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری پیش آیے تو مجھ سے فوری طور پر رابطہ کر کے متعلقہ دستاویزات اور قانونی معاونت حاصل کر سکتے ہیں تاہم یہ مفت داخلوں کی سہولت صرف ان خصوصی افراد کو مویسر ہوگی جن خصوصی افراد کے پاس سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈیپارٹمنٹ سے جاری کیا ہوا معذوری سرٹیفکیٹ ہوگا اور نادرا کی طرف سے جاری کیا ہوا شناختی کارڈ بھی معذوری والا نشان کا ہوگا اپ مجھ سے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں 03017635397 من جانب اعجاز احمد چوہدری افسر سماجی ضروریات برائے خصوصی افراد سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈیپارٹمنٹ رحیم یار خان