
نرسسز کیلیۓ پریشر سورز یا زخم بستر سے بچنے کی ٹریننگ
پیراپلیجک سنٹر پشاور نے ایک بین الااوقوامی ادارے کے تعاون سے صوبے بھر کے بڑے ہسپتالوں میں کام کرنے والے منتخب نرسوں کے لیے پریشرسورز یا زخم بستر سے بچنے اور اس کا موثر علاج کرنے کے لیے ایک ہفتے پر مشتمل ایک عملی ٹریننگ ڈیزائن کیا ہے ۔ جو پاکستان میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد ٹریننگ پروگرام ہے۔
واضح رہے کہ طویل عرصے تک بستروں سے لگنے والے مریضوں کے جسم میں بروقت کروٹ نہ بدلنے اور مناسب خیال نہ رکھنے کی وجہ سے زخم پڑ جاتے ہیں ۔ جو بسا اوقات بڑے اورگہرے ہوکر ہڈیوں تک پہنچ جاتے ہیں اور اس طرح نہ صرف مریض کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے بلکہ اُنکے اہل خانہ بھی ایک بہت بڑے امتحان سے گزرنے لگتے ہیں۔زخم بستر کا علاج انتہائ مشکل، طویل اور مہنگا ہے، جبکہ اس سے بچنا اتنا مشکل کام نہیں ہے۔ اور معمولی ٹریننگ اور توجہ کے ساتھ ایک بہت بڑے المیے سے بچاجاسکتا ہے۔
پیراپلیجک سنٹر پشاور نے جو 5 روزہ ٹریننگ ڈیزائن کی ہے ۔ اسکی بڑی خصوصیت یہ ہے کہ ڈاکٹروں اور نرسسز کے علاوہ بھی مختلف شعبوں کے ماہرین کو اس میں شامل کیا گیا ہے, مثلاً فزیوتھراپسٹ، نیوٹرینشنسٹ اور سائیکالوجسٹ ، جنکی وجہ سے اس ٹریننگ کی افادیت بہت بڑھ جاتی ہے۔ اور اس کے نتیجے میں ایک انٹرڈسپلنری اندازا میں کام کو آگے بڑھایا جاتاہے,جو بیڈ سورز یا زخم بستر کے علاج کا سب سے جدید ترین اور موثر ترین طریقہ ہے۔
آج اس سلسلے کے دوسرے ٹریننگ سیشن کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس نے کورس کے شرکا پر زور دیا کہ اس کورس کے دوران سیکھی گئی ٹکنیکس کو استعمال میں لاکر مریضوں کی خدمت اور علاج کا حق ادا کریں۔ اور اپنے مریضوں اور اُنکے اہل خانہ کی دعائیں لیں۔انھوں نے اس انتہائی اہم کورس کو سپانسر کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور انھیں یقین دلایا کہ اس طرح کے خیر کے کاموں میں پیراپلیجک سنٹر پشاور کا تعاون آپکے ساتھ رہے گا