
ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد
ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد 2اگست 2023سی ایم ای ہال میں کیا گیا۔
اس ورکشاپ کے چیف آرگنائزر ہیڈ آف سیکائٹری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم خان اور ان کی ٹیم میں شامل ماہر نفسیات میمونہ رشید، عائشہ سلیم، تنویر احمد اورزینب خالد سپیچ تھراپسٹ میڈیم زوبیہ مشتاق اور میڈم فضہ صفدر تھے۔
ہسپتال کے شعبہ اطفال کے سربراہ پروفیسر طاہر سعید صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد نجیب اور ان کے ٹریننگ میڈیکل آفیسر زنے شرکت کی۔ اس ٹریننگ ورکشاپ میں مقامی سکولوں میں کنگسٹن سکول کے سردار محمد عرفان اور ان کا سارا سکول سٹاف ،اورین سکول،سیم سکول،رائز سکول، کنگسٹن سکول، پرائمل سپورٹ تھراپی سنٹر کے سربراہان سپیچ تھراپسٹ اور سکالوجسٹ مدعو تھے۔
اس ٹریننگ ورکشاپ کا موضوع Dealing with Challenging behavior in ABA(Applied Behavior Analysis)تھا۔
ٹریننگ ورکشاپ کے ماسٹر ٹرینر ڈاکٹرمنصور چوہدری نے اس موضوع پر اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا اور ٹرینرز کو بہت سے ایسے طریقے بتائے جن کے ذریعے آٹزم پر بہتر کام کیا جا سکتا ہے۔
اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد ماہر نفسیات اور آٹزم کے ساتھ جو شعبے کام کر رہے ہیں ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
ورکشاپ کے آخر میں ہیڈ آف سیکائٹری ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم خان نے تمام شرکاء اور ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر منصور چوہدری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور شیلڈ پیش کی اس کے ساتھ ساتھ ٹریننگ حاصل کرنے والے شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گے۔