
جشن آزادی کے سلسلے میں گلستان معذورین کے زیراہتمام ایک روزہ وہیل چیئر باسکٹ بال
میرپورخاص ۔جشن آزادی کے سلسلے میں گلستان معذورین کے زیراہتمام ایک روزہ وہیل چیئر باسکٹ بال میچ گامااسٹیڈیم میں میرپورخاص اسپیشل اسپورٹس اینڈویلفییرایسوسیشن اورگلستان معذورین کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو کہ گلستان معذورین ٹیم نے جیت لیاگلستان معذورین کے کھلاڑیوں نویدصلاح الدین فیصل عمران جیرام عرفان اور میرپورخاص اسپیشل کے کھلاڑیوں مظہر قمرالدین ملک علی نوازعرفان اقبال اورجمعہ خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا مہمان خصوصی نائب صدرپاکستان وہیل چیئرباسکٹ بال فیڈریشن ڈاکٹرسلمان کریم مغل نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص کے اسپیشل بچوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے رنراورونرٹیموں کو کیش پرائیز اور ٹرافیاں دی گئیں اس موقع پر سرپرست اعلی آفاق احمد قمرالدین ملک ضلع سیکریٹری اولمپکس ایسوسیشن و یو سی چیئرمین عبدالسلیم خان سماجی ورکرمحمودصابری معیزپاکستانی کھیلوں کی تنظیموں کی شخصیات امام بلوچ امجدسومرو نعیم لودھی دلیپ سنگھ احسان عبدالغنی اورباسکٹ بال کھیل کے شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے
Post Views: 10