
گلستانِ سکینہ اکیڈمی کے بچوں کی وہ پرفارمنس جس پر پورا ہال کھڑے ہوکر داد دینے پر مجبور ہوگیا
گلستانِ سکینہ اکیڈمی کے بچوں کی وہ پرفارمنس جس پر پورا ہال کھڑے ہوکر داد دینے پر مجبور ہوگیا۔۔
اس ٹیبلومیں ذہنی وجسمانی پسماندہ اورزبان دانی کےمساٸل کے حامل بچے شامل ہیں۔ان مختلف صلاحیتوں کے حامل بچوں نے اپنےوطن پاکستان سے شدید محبّت کااظہارکچھ اس اندازسے کیاکہ ہال میں بیٹھے ہواہرفرد کھڑے ہوکرداد دینےپر مجبور ہوگیا۔
ان بلند حوصلہ بچوں کےسامنے ہرشخص مسرت محسوس کررہاتھا توکہیں خواتین اشکبارتھیں۔باقی اسکول کے بچے ہمارے بچوں کودیکھنے کےلۓ بےتاب تھے۔
مہمانِ خصوصی سابق ایم پی اے، وزیرکچی آبادی، صدر ڈسٹرکٹ ویسٹ و رہنما پیپلز پارٹی جناب لیاقت آسکانی صاحب،سابق ایم پی اے جناب ملک شہزاد اعوان ،یوسی چیٸرمین،اساتذہِ کرام،پرنسپل اوردیگر طلبإ وطالبات نے شرکت کی۔
Post Views: 26