محکمہ اطلاعات سندھ ، میرپورخاص ہینڈ آؤٹ نمبر 152 مورخہ 18 آگست 2023
ریجنل ڈائریکٹر آف اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریھبلیٹیشن سینٹرز میرپورخاص کے اعلامیہ کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریھبلیٹیشن سینٹر میرپورخاص ریجن کے زیر نگرانی سینٹرز میں نئے تعلیمی سال 2023.24 میں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریھبلیٹیشن سینٹر فار پی ڈی اینڈ آئی ڈی سانگھڑ روڈ میرپورخاص ، ریھبلیٹیشن سینٹر فار فزیکلی ہینڈیکیپ چلڈرن میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میرپورخاص میں داخلے جاری ہیں . اعلامیہ کے مطابق اگر آپ کا بچہ یا بچی بصارت سے محروم ہے ، قوت سماعت و گویائی سے محروم ہے ، جسمانی یا ذہنی پسماندہ ہے تو آپ ہر گز فکر مند نہ ہوں آپ کے اپنے شہر میرپورخاص میں ایسے ادارے موجود ہیں جو ان کی تعلیمی اور فنی ضروریات کو پورا کریں گے اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے میں مدد فراہم کریں گے .داخلے کے لیے عمر کی حد 5تا 12سال ہے . علاوہ ازیں اداروں میں طلبہ و طالبات کو دی جانے والی سہولیات جس میں مفت تعلیم، مفت ٹرانسپورٹ سروس، مفت کتابیں اور اسٹیشنری ، مفت دوپہر کا کھانا ، ماہانہ 2ہزار روپے وظیفہ، مفت اسکول یونیفارم، فزیو تھراپی، اسپیچ تھراپی، کمپیوٹر لیب،ووکیشنل ورک، آرٹ اینڈ کرافٹ ، میوزک کلاسز ، اسپورٹس ، نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں ،والدین کی رہنمائی جیسی سہولیات میسر کی جاتی ہیں .