
آکاب اسکول فار دی بلائنڈ بصارت سے محروم افراد کو شناخت ، تعلیم اور روزگار دلوانے کے عظیم مشن پر عمل پیرا ہے
محبتوں کا نصاب ہوں میں
اے بستی والو آکاب ہوں میں
آکاب اسکول فار دی بلائنڈ بصارت سے محروم افراد کو شناخت ، تعلیم اور روزگار دلوانے کے عظیم مشن پر عمل پیرا ہے ۔ آکاب اسکول فار دی بلائنڈ محض ایک تعلیمی ادارہ ہی نہیں ہے بلکہ ایک مکمل ریسورس سینٹر سے جہاں زندگی کے ہر شعبے میں اور عمر کے ہر حصے میں نابینا افراد کے ساتھ تعاون کیا جاتا ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں انہیں نارمل افراد کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے ۔ حال ہی میں برمنگھم میں انٹرنیشنل بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام کرکٹ کے عالمی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوہی گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نثار علی ، ہیڈ کوچ محمد جمیل اورٹیم کے آل راؤنڈ کامران اختر کا تعلق آکاب اسکول فار دی بلائنڈ سے ہے ۔ فاتح ٹیم کے کپتان نثار علی ، کوچ محمد جمیل اور آل راؤنڈر کامران اختر فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرنے کے بعد پہلی بار آکاب اسکول فار دی بلائنڈ پہنچے تو ادارے کے پرنسپل پروفیسر محمد الیاس ایوب ، اسکول کے اساتذہ ، بچوں اور معززین نے اپنے ہیروز کا شاندار استقبال کیا ۔