
اقوام متحدہ کے وفد کی آکاب اسکول فار دی بلائنڈ آمد
اقوام متحدہ کے ایک وفد نے اقوام متحدہ کے پاکستان میں کوارڈینیشن آفیسر عمران فاضلی اور ایڈمن ایند فنانس آفیسر آمنہ شاہ کی
قیادت میں آکاب اسکول فار دی بلائنڈ کا دورہ کیا ۔ اسکول پہنچنے پر آکاب کے پرنسپل پروفیسر محمد الیاس ایوب نے ان کا استقبال کیا
۔ اسکول کے بچوں نے مہمانوں کو پھول پیش کئے ۔ مہمانوں کو اسکول کے مختلف شعبوں اور کلاس رومز کا وزٹ کروایا گیا اور
انہیں آکاب اسکول فار دی بلائنڈ میں نابینا بچوں کی تعلیم و تربیت کےلیے فراہم کی جانے والی سہولیات اور بچوں کی تعلیمی
کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وفد نے آکاب اسکول فار دی بلائنڈ میں نابینا بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی تعریف
کرتے ہوئے پروفیسر محمد الیاس ایوب اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔
Post Views: 34