
فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
10ستمبر2023بروزاتوار،بمقام گلی نمبر9-Aپیپلزکالونی(علامہ اقبال کالونی)راولپنڈی کینٹ میں ، سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی اور آس ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں آغاخان یونیورسٹی ہسپتال کی ٹیم ہیپاٹائٹس سی کےمفت سکریننگ ٹیسٹ کرےگی۔
سکریننگ ٹیسٹ مثبت آنےکی صورت میں زکوٰۃ مستحقین کاعلاج مکمل مفت،جبکہ اقلیتی برادری،عزت مآب سادات برادری اور افغان شہریوں کیلئے تقریباً ٪75 رعایت دی جائے گی۔
اسکے علاوہ آغاخان یونیورسٹی ہسپتال کے میڈیکل سنٹر سیدپورروڈ راولپنڈی پر ساٹھ سال سےزائدعمرکےسینیئرسٹیزنزکیلئےخصو صی رعائتی پیکج موجودہےجس کے تحت ڈاکٹر کی معائنہ فیس صرف250روپےوصول کی جائےگی۔
جبکہ اسکے علاوہ ایکسرے اور الٹراساؤنڈکےمخصوص پروسیجرزپر15سے20فیصدتک،ادویات پر 14 فیصد تک رعائت دی جاتی ہے ۔
آغا خان لیب کی برانچزپرلیبارٹری ٹیسٹوں پربھی 40 فیصد تک ویلفیئر رعائت کی سہولت موجود ہے۔ہماری رافع مال چوہڑ چوک اور مری روڈ بالمقابل بینظیر بھٹو ہسپتال برانچز پرتمام لیبارٹری ٹیسٹوں پر60٪ زکوٰۃ کی سہولت بھی موجود ہے
۔
برائے رابطہ
اسسٹنٹ ریجنل مینیجر شمالی پاکستان
محمد بلال اظفر عباسی
03345052562
محمدعثمان علی سعد
میڈیکل ریسیپشنسٹ
03175099900