
اقوام متحدہ کے وفد کا کائس کا دورہ
اقوام متحدہ کے پاکستان میں کو آرڈی نیشن آفیسر عمران فاضلی اور ایڈمن اینڈ فنانس اسسٹنٹ آمنہ شاہ نے انصاری ویلفیئر ٹرسٹ
زیر اہتمام میرپور میں سپیشل بچوں کے ادارہ کائس KISE کا دورہ کیا۔ انصاری ویلفیئر ٹرسٹ کے برطانیہ سے آئے ہوئے۔ چیرمین
ڈاکٹر محمد یاسین، سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت بیگ اور کائس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد انصاری اور سپیشل بچوں نے وفد کا استقبال
کیا۔ وفد کو کائس کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ اور کلاسز کا وزٹ کرایا گیا۔ وفد نے کائس کے سپیشل بچوں کی مختلف
سرگرمیاں دیکھی۔ اور کائس کی کارکردگی کو سراہا۔ این جی اوز کوآرڈی نیشن کونسل کے صدر ڈاکٹر طاہر محمود بھی وفد کے ہمراہ
تھے۔ آخر میں کائس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد انصاری نے وفد کے ارکان کو کائس کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی۔
Post Views: 28