
جھگڑا سماجی کارکن ویلفیئر ٹیم کی جانب سے معزور بچے کیلئے ایک اور وئیل چئیر کا اہتمام
جھگڑا سماجی کارکن ویلفیئر ٹیم کی جانب سے الحمدللہ گاؤں
کے ایک ہی گھر کے 5 معزور بچوں کیلئے ایک اور وئیل چئیر کا اہتمام کیا گیا۔
محترم عبدرالرشید صاحب جو کہ فرینڈزآف پیرا پلیجیک صوابی تنظیم کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرہیں۔خود پیشے کے اعتبار سے شعبہ تعلیم
سے وابستہ ہیں اور جسمانی معذوری کی تکلیف سے واقف ہیں۔ ملوگو میں ایک ایسے باہمت انسان سے جھگڑا سماجی کارکن ویلفیئر ٹیم
کی توسعت سےملنےآئے جو کہ چار معذور بچوں کی پرورش کررہی ہیں۔ مہمان نے معذور بچوں کو ویل چئیر اور تحائف پیش کئے اور
اس غریب لیکن خوددار خاندان کی مزید امداد کا عزم بھی ظاہر کیا۔اور جھگڑا سماجی کارکن ویلفیئر ٹیم کے مشن( مستحقین کی مدد عزت
نفس کیساتھ ) خدمت کو بہت سراہا۔۔
ان شا اللہ ٹیم جھگڑا سماجی کارکن ویلفیئر یہ خدمت جاری رکھے گی
Post Views: 30