
آگاہی ورکشاپ وقت کی اہم ضرورت
جنت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام افراد باہم معذوری کو درپیش مسائل اور زندگی کی بنیادی ضروریات کے متعلق جوہر ٹاؤن میں
قائم ایمپاور ایوری ون ویلفیئر سوسائٹی کے ہال میں ایک خصوصی آگاہی ٹرینگ ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں درجنوں خصوصی
افراد نے شرکت کی’ ٹرینگ ورکشاپ کی انسٹرکٹر سیدہ امتیاز فاطمہ نے دورانِ ورکشاپ خصوصی افراد کو زندگی گزارنے کے بارے
بنیادی ضروریات اور انکے حصول کو کیسے ممکن بنایا جائے کے متعلق تفصیلاً بریفنگ دی اور خصوصی افراد میں خوداعتمادی پر
زور دیتے ہوئے اپنی ضروریات کو نارمل افراد کے سامنے رکھنے اور انکے حل کے لیے باہمی مشاورت و بحث و مباحثہ کی بھی
تفصیلی مشق کروائی۔ جبکہ ٹرینگ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنت ویلفیئر فاؤنڈیشن کی صدر عائشہ شفقت نے کہا
کہ حکومتی سطح پر متعدد بار ماضی میں بھی اعلانات تو بہت ہوئے کہ افراد باہم معذوری کے شکار افراد مرد و خواتین کے لیے
سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں 5 فی صد نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور خصوصی افراد کے لیے تمام سہولیات کی
فراہمی کو بھی اداروں میں یقینی بنایا گیا ہے مگر تاحال اس پر مکمل عمل درآمد نہ ہو سکا ہے اس لیے جنت ویلفیئر فاؤنڈیشن حکومتی
سطح پر خصوصی افراد کی فلاح وبہبود اور حقوق کے حوالے سے کئے گے تمام اعلانات کو اداروں میں یقینی بنانے پر زور دیتی ہے
ہر گز کسی صورت بھی اب خصوصی افراد کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی جنت ویلفیئر
فاؤنڈیشن ایسی آگاہی ورکشاپس کا اہتمام کرتی رہے گی’ ورکشاپ کے اختتام پر جنت ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب ورکشاپ کے شرکاء
اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔