
نواب شاہ (ہ۔آ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد زاہد حسین رند نے اسپیشل ایجوکیشن، سوئیٹ ہوم اور تھیلیسیمیا کئیر سنٹر نواب شاہ کا دورہ
نواب شاہ (ہ۔آ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد زاہد حسین رند نے اسپیشل ایجوکیشن، سوئیٹ ہوم اور تھیلیسیمیا کئیر سنٹر نواب شاہ کا
دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیا اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے کہا کہ اسپیشل بچوں پر
خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اس لئے خصوصی افراد کی بحالی کے لئے قائم محکمہ خصوصی بچوں کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم
کرنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرے تاکہ ان بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکے اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل
ایجوکیشن غلام مرتضیٰ چنڑ نے اسپیشل ایجوکیشن کے سنٹرز میں بچوں کو ملنے والی تعلیمی سہولیات کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہی
دی۔ سوئیٹ ہوم کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سوئیٹ ہوم میں رہنے والے بچوں سے ملاقات کی اور ان میں گفٹ تقسیم کئے
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان بیت المال بے سہارا اور یتیم بچوں کو سہارا دیکر بہتر کام کررہا ہے ضلع انتظامیہ کی جانب
سے اس ادارے سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان بیت المال شہزاد جسکانی نے سوئیٹ ہوم میں رہنے
والے بچوں کو تعلیم، صحت، کھانے پینے کی سہولیات کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے تھیلیسیمیا کئیر سنٹر
نواب شاہ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تھیلیسیمیا سنٹر کی جانب سے بچوں کو مفت خون لگانے کے ساتھ ساتھ ان کو
مفت کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جو ایک اچھا عمل ہے انہوں نے مزید کہا کہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی زندگیاں
بچانے کے لیے علاقے کے صحتمند لوگوں کو آگے آکر اپنے خون کا عطیہ دینا چاہئے کیونکہ ایک انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت
کی زندگی بچانے کے برابر ہے ڈپٹی کمشنر نے سنٹر کی انتظامیہ کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
اس موقع پر سنٹر کے انچارج ڈاکٹر صادق سیال، غلام نبی چنہ نے ڈپٹی کمشنر کو سنٹر میں بچوں کو خون لگانے کے لیے موجود
سہولیات کے متعلق آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ مکمل ٹیسٹوں کے بعد بچوں کو صاف خون لگانے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے سمیت دیگر
مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ خون کا عطیہ جمع کرنے کے لیے سرکاری و نجی اداروں اور سماجی تنظیموں
کی مدد سے کیمپوں کا انعقاد کرکے خون جمع کیا جارہا ہے جبکہ تھیلیسیمیا کی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام میں آگاہی
بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ مفت ٹیسٹ بھی کی جارہی ہیں۔