
سیدہ جنت سپیشل ایجوکیشن سنٹر* 23-10-23 *دی یونیورسٹی آف فیصل آباد آفیشل وزٹ
*سیدہ خاتون جنت سپیشل ایجوکیشن سنٹر*
23-10-23*دی یونیورسٹی آف فیصل آباد آفیشل وزٹ*
*دی یونیورسٹی آف فیصل آباد * کی ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کی طالبات نے *ڈاکٹر شاھد احمد ہیرا* کی نگرانی میں *سیدہ خاتون جنت ٹرسٹ ہسپتال اینڈ سپیشل ایجوکیشن سنٹر* کا آفیشل وزٹ کیا جس میں انہیں سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا مکمل وزٹ کروایا گیا اور سپیشل ایجوکیشن سے روشناس کروایا گیا۔ ادارہ ہذا کے *سی ای او سید محمد شرجیل*، سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے *سپروائزر ڈاکٹر ہارون*، *کورڈینیٹر مس عنزہ*، *ڈاکٹر فیصل رشید*، *مس شگفتہ اقبال* اور دیگر سٹاف نے مہمانانِ گرامی کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایس کے جے سپر کڈز نے شاندار ویلکم پرفارمنس پیش کی اور *دی یونیورسٹی آف فیصل آباد* کی طرف سے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے تمام طلبہ و طالبات میں تحائف تقسیم کئے گئے۔
*ریگارڈز*
*سی ای او ایس کے جے سید محمد شرجیل*