
دسمبر 3: افراد باھم معزور کے فن پاروں کی نمائش
افراد باھم معذور کے فن پاروں کی نمائش
گیلری ٢١، آرٹسٹوں اور آرٹس کے فن پاروں سے انس و محبت رکھنے والوں کے لئے ایک بہترین جگہ ھے جہاں وہ اپنے فن پاروں کی نمائش کرنے آ بھی سکتے ہیں اور دوسروں کے فن پاروں کو دیکھ بھی سکتے ہیں-
گیلری ٢١، ایک ایسی نمائش کا انعقاد کرنے جا رہی ھے جہاں افراد باھم معذوری، اپنے فن پاروں کے نمائش کر سکیں گے-
اس نمائش کا انعقاد عالمی دن برائے افراد باھم معذوری، کے سلسلے میں کیا جا رہا ھے.
سو، ایسے معذور افراد جو آرٹس سے دلچسپی رکھتے ہیں اور آرٹس کی کسی بھی شکل کے فن پارے تخلیق کرتے ہیں، اپنے فن پارے، گیلری ٢١ میں نمائش کے لیے بھیج سکتے ہیں.. مشہور و معرف آرٹسٹوں پہ مشتمل، گیلری کی تکنیکی کمیٹی، ان فن پاروں کا جائزہ لے گی اور اگر یہ معیاری قرار پائے تو ان کو نمائش کے لیے اجازت دے دی جائیگی-
مندرجہ ذیل فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے جا سکتے ہیں
ا- بصری فن پارے، جیسے
پینٹنگز،
پنسل سے تشکیل کردہ تصاویر
کیمرے سے کھینچی گئی تصاویر
مجسمہ سازی کے شاہکار
ٹیکسٹائل
خطاطی، وغیرہ
ب- پرفارمنگ آرٹس، جیسے
گلوکاری
موسیقی بجانا
اداکاری، وغیرہ
نوٹ: آرٹس کے فن پارے فنکار کی اپنی تخلیق ھونی چاھیے اور فریم شدہ شکل میں جمع کرانے ھوں گے
فن پارے جمع کرانے کی آخری تاریخ، ٢٥ نومبر ٢٠٢٣ ھے
نمائش کی عارضی تاریخ، ٩ دسمبر ٢٠٢٣ ھے
رابطے کے لیے:
ڈاکٹر فرخ سیئر:
0300-8561815
ڈاکٹر عالیہ قادر خان:
0300-9507932
محترمہ فریحہ عثمان:
0330-6364876
ایڈریس:
گیلری-٢١
پلازہ-٢١
آرچرڈ روڈ نزد سمٹ بینک
نزد گیٹ نمبر ٢
ڈی ایچ اے، فیز ٢
اسلام آباد